بسم اللہ الرحمن الرحیم

انجمن حسینی ناروے کا تعارف

انجمن حسینی ناروے فقہ جعفریہ (اثناء عشریہ) کی ناروے میں سب سے پہلی دینی تنظیم ہے جو ستر کی دہائی کے اوائل میں نارویجن پاکستانی شیعہ مسلمانوں نے قائم کی۔ اس ادارے نے اپنے قیام سے ابتک ناروے میں مقیم شیعہ مسلمانوں کو دینی امور میں بھرپور معاونت و رہنمائی کی ہے۔

انجمن حسینی میں عمومی و خصوصی پروگرامز

  • نمازجمعہ و نمازعیدین کا اہتمام۔

  • عام ایام میں نمازباجماعت کا اہتمام۔

  • بچے، بچیوں اور جوانوں کو قرآن کریم اور دین کی تعلیم کا اہتمام۔

  •  مدرسہ کی تاسیس اوردروس و تربیت کا سلسلہ۔

  • شب جمعہ دعائے کمیل اور ز یارت وارثہ کا اہتمام۔

  • معصومین علیہم السلام کی  ولادت وشہادت کے ایام میں محافل و مجالس کا اہتمام۔

  • رمضمان المبارک میں خصوصی دروس قرآن و حدیث وموعظہ۔

    (اوراخلا قیات اردو فارسی اور نار ویجن میں )

  • شب قدر میں اعما ل کااہتمام اور خصوصی پروگرام۔

  • ماہ محرم میں مجالس، زیارات اور عزاداری کا بہترین اہتمام

  • تبلیغی  دوروں پرعلما ئے اسلام کودعوت

  • کا انتظام CDs‎اور آڈیو، ویڈیو کیسٹوں اور سی ڈی  ‎ مستقل لائبریری

  •  سماجی و معاشرتی امور (نکاح، طلاق، تجہیز و تکفین وغیرہ) میں خصوصی امداد۔

  • خصوصی مناسبات جیسے رمضان المبارک و محرم الحرام و دیگر مواقع پر اسلامی لٹریچر کی اشاعت۔

  • حج و زیارات معصومین (ع) کے سلسلے میں قافلہ کا اہتمام و مختلف زبانوں میں لٹریچر کی فراہمی۔

حجتہ لاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی

:تعارف

  • آپ 1971 مانسہرہ کے گاؤں پیراں کے محلہ سادات حویلی میں پیدا ہوئے۔  

  •  ابتدائی تعلیم پہلے ٹیکسلا ضلع راولپنڈی اور پھر اپنے آبائی علاقے کے قریبی گاؤں خیر آباد کے ہائی سکول سے حاصل کی ۔

  • دین سے لگاؤ کی پیاس بجھانے جامعہ معارف الاسلامیہ (جامعہ شہید عارف حسین الحسینی) پشاور تشریف لے گئے جہاں علم کے زیور سے آراستگی کے لیے مخلص اور جید اساتید کی شفقت آپ کے شامل حال رہی۔

  •  موصوف جامعہ شہید عارف حسین الحسینی سے تعلیم کے حصول کے بعد اعلی تعلیم لے لیے  مشہد مقدس روانہ ہوئے۔

  • مشہد مقدس میں دروس میں شرکت کی اور مقدمات اور اصول و فقہ خارج کو پایہ تکمیل تک بہنچایا۔

  • اسلامک رضوی یونیورسٹی مشہد سے قرآن و حدیث میں پی ایچ ڈی کی ڈگری اور حوزہ خراسان سے درس کے سند حاصل کی

  •  کئی زبانوں پر عبور حاصل ہے جن میں اردو، فارسی، عربی، انگریزی اور نارویجن شامل ہیں۔

  • موصوف کی تالیفات میں کئی مقالات اور تحقیقی پروجیکٹس شامل ہیں۔